19 اگست 2012 - 19:30

سعودي عرب ميں عوام نے ايک بار پھر آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے کئے اور حکومتي مظالم کي مذمت کي ـ

ابنا: مشرقي علاقے قطيف ميں اتوار کو عوام نے بحريني شہري حسام حداد کي حمايت ميں مظاہرے کئے جو سعودي فوج کي حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي فورس کے ہاتھوں وحشيانہ تشدد کے باعث شہيد ہو گيا تھا ـ

مظاہرين نے بحريني عوام کو اپنے کنبے کا حصہ قرار دياـ

سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے انساني حقوق کے مرکز نے ہفتے کے روز قطيف ميں جاري بد امني کا حوالہ ديتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کيا ہے کہ قطيف کے واقعات کي تحقيقات کے لئے ايک کميٹي تشکيل دے اور اس کو  قطيف بھيجےــ

.......

/169